سپریم کورٹ نے شفعہ قانون کو اسلامی تعلیمات کے مطابق قرار دیا

سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ میں شفعہ کے قانون کو غیر شرعی قرار دینے سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے قرار دیا کہ شفعہ کا قانون اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے اور قرآن یا حدیث کی روشنی میں غیر اسلامی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ثنا اللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ شفعہ کا قانون اسلامی اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔
وفاقی شرعی عدالت نے 2019 میں اپنے فیصلے میں شفعہ کے قانون کو شریعت کے مطابق قرار دیا تھا۔اس فیصلے کے خلاف قاضی محمد امین الدین نے سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ سے رجوع کیا تھا۔آج پانچ رکنی بینچ جس کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل نے کی، نے اپیل کی سماعت کی۔عدالت نے واضح کیا کہ شفعہ کا قانون اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے اور اسے غیر اسلامی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed