دور افتادہ اور پہاڑی ضلع اپر کوہستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم

دور افتادہ اور پہاڑی ضلع اپر کوہستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مڈ ٹرم ریویو ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مکمل ویکسینیشن کوریج کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

 

یہ ورکشاپ حجرہ ویلیج سپورٹ ارگنائزیشن نے اپنے جاری امیونائزیشن سپورٹ پراجیکٹ کے تحت منعقد کی۔ اجلاس کی صدارت کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا شفیع اللہ خان نے کی جبکہ ڈائریکٹر ای پی آئی خیبرپختونخوا ڈاکٹر مہتاب خان سمیت صوبائی و ضلعی محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

ورکشاپ میں منصوبے کی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بتایا گیا کہ اپر کوہستان کی 15 یونین کونسلز میں 10 ویکسینیٹرز اور 4 کمیونٹی موبلائزرز تعینات کیے گئے ہیں تاکہ معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی سروسز کو مضبوط بنایا جا سکے اور ویکسین سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہو۔

ورکشاپ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed