بلال احمد فیضی ترجمان ریسکیو1122 نے رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سےبیان میں کہا ہے کہ ریسکیو1122 صوبے بھر میں تین شفٹوں کے تحت چوبیس گھنٹے ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔ سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی ایمبولینس، فائر اور ریسکیو ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔بلال احمد فیضی نے کہا کہ رمضان المبارک میں ریسکیو 1122 کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ سحر و افطار کے دوران مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز سامنے آتی ہیں، اسی لیے تمام اضلاع میں ریسکیو اہلکار ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں۔ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکار اس مقدس مہینے میں بھی اپنے گھروں اور اہل خانہ سے دور رہ کر عوام کی خدمت سرانجام دیتے ہیں۔ ریسکیو اسٹیشنز میں سحری اور افطاری کا باقاعدہ انتظام کیا جاتا ہے تاکہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر سکیں۔







