باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور (صوابی) میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے کم عمر پانچ بچے 5 یوم بعد وفات پا گئے ، پیدا ہونے والے جڑواں نومولود بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل تھیں جبکہ اس جوڑے کے سربراہ محمد نوید ولد نصیر محمد کا تعلق صوابی کے علاقے زیدہ کے محلہ منصور خیل سے تھا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے تھے اور چاروں این آئی سی یو میں زیرِ علاج رہیں، جہاں انچارج این آئی سی یو کی نگرانی میں انہیں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھی، بچوں کی ڈیلیوری اور بعد ازاں جاری علاج حکومت کے صحت کارڈ کے تحت مکمل طور پر مفت کیا جا رہا تھا، طبی ماہرین کے مطابق قبل از وقت کم عمری کی وجہ سے بچے زندہ نہ رہے ، اور وفات پا گئے ،







