سرد موسم ہونے کے باوجود بجلی کی بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں، بلال ٹائون۔زریاب کالونی، دلہ زاک روڈ،پشاور کینٹ اور پشاور سٹی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے فالٹ کے نام پر لوڈ شیڈنگ فری فیڈرز کی بجلی بھی کہیں گھنٹے بند ہونے سے پانی کی قلت پیدا ہو جاتی ہے بجلی کے کاموں سے وابستہ کاروباری افراد شدید متاثر ہو کر رہ گیا ہے کہیں کہیں گھنٹے بجلی بند ہونے سے کاروباری افراد کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے بجلی کے کام سے وابستہ درجنوں ہنر مند بے روزگار ہو گئے ہیں لوڈ شیڈنگ کے باعث اندرون شہر مختلف بازار اور مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو جاتی ہے موسم سرد ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ بجلی کے بلز صارفین کو لاکھوں روپے میں موصول ہو چکے ہیں







