خیبر پختونخوا پولیس سے غیر قانونی وصولی کا انکشاف ہوا ہے ، پولیس اہلکاروں سے مبینہ غیرقانونی وصولیوں کے انکشاف پر آر پی او ڈی آئی خان نے نوٹس لے لیا ۔ سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعدآر پی او ڈی آئی خان نے حکم نامہ جاری کردیا ،حکم نامہ متن کے مطابق ضلعی اکائونٹس آفس پر پولیس اہلکاروں سے 10 ہزار روپے مانگنے کا الزام تھا،آر پی او ڈیرہ اسماعیل خا ن کے مطابق الزامات کی شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے ، ڈی پی او، ایس پی صدر سرکل اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز انکوائری کمیٹی میں شامل ہونگے،کمیٹی کو انکوائری رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ، آر پی او کا الزامات ثابت ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔







