لکی مروت اور بنوں میں دہشت گرد حملے’4 پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں اتوار کو دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔ضلع پولیس افسر کے ترجمان قدرت اللہ نے ڈان کو بتایا کہ تینوں ٹریفک پولیس اہلکار دل بیگو خیل کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ترجمان کے مطابق تینوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ٹکٹنگ آفیسر انچارج جلال خان شامل تھے، جبکہ دیگر دو اہلکاروں کی شناخت عزیز اللہ اور عبداللہ کے نام سے ہوئی۔لاشوں کو نورنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کے مقام پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب ضلع بنوں کے علاقے کشفی خیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا۔بنوں کے ڈی پی او کے ترجمان آصف حسن نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل رشید خان اتوار کی صبح گھر سے ڈیوٹی کے لیے نکل رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔اتوار کی صبح نورنگ میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس کے بہادر سپوت ٹریفک پولیس نورنگ انچارج جلال خان، کانسٹیبل عبداللہ اور کانسٹیبل عزیز اللہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز لکی مروت میں پورے سرکاری اعزازکے ساتھ ادا کی گئی۔بعدازاں تینوں جسد خاکی آبائی گاوں روانہ کردی۔نمازِ جنازہ میں ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان،سرکل ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ٹریفک، دیگر پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ کے افسران، شہدا کے اہل خانہ، معززین علاقہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستینے شہدا کو سلامی پیش کی۔تابوتوں پر پھول چڑھائے گئے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پولیس افسران نے کہا کہ ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed