سوات، شموزئی میں فضا سے گرنے والا مشکوک صندوق برآمد

سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی میں پولیس چیک پوسٹ گورڑہ کے قریب ایک مشکوک صندوق نما بکس برآمد ہوا ہے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ بکس پیراشوٹ نما پلاسٹک کے ذریعے فضاسے نیچے آکر گرا ، جسے دیکھ کر مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عوام کو جائے وقوعہ سے دور رکھا گیا۔ پولیس کے مطابق بکس کے اندر موجود مواد کے بارے میں تاحال کوئی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم متعلقہ اداروں کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے اور معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے کہا کہ ہم نے تمام مواد تحویل میں لے لیا ہے اور اسے فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل)کے ذریعے جانچ کے لیے بھجوا رہے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed