فاسٹ بولرمچل سٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلیا فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے گابا میں ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں تاریخ رقم کر دی۔برسبین میں ایشز سیریزکے دوسرے ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا جہاں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور میں بین ڈکٹ فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا نشانہ بن گئے، اسٹارک نیمزید دو وکٹیں لے کر پاکستان کے عظیم لیجنڈری لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں فاسٹ بولر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اسٹارک نے یہ سنگ میل بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کو آٹ کر کے عبور کیا، اور محض 102 ٹیسٹ میچز میں 415 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، واضح رہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔اس کے علاوہ اسٹارک نے ایشز سیریز میں بھی اپنی غلبہ کو مزید مضبوط کر لیا۔ایشز سیریز میں سب سے زیادہ 84 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی انہیں ہی حاصل ہے، وہ ٹیسٹ تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنھوں نے ایک ہی حریف ٹیم (انگلینڈ) کے خلاف پنک بال ٹیسٹ میں 20 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed