پشاور موٹروے شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

موٹروے ایم ون کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے،ٹریفک کو متبادل راستے جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق چارسدہ اور رشکئی انٹرچینج پر گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا جبکہ پشاور ٹول پلازہ سے بھی ٹریفک کوموٹروے میں داخل نہیں ہونے دیاجارہا،ترجمان کے مطابق پشاور سے رشکئی تک حدِ نگاہ انتہائی کم ہے، جس کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔حکام کیمطابق ٹریفک کومتبادل راستے جی ٹی روڈ کی طرف موڑدیاگیا ہے،موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور روانگی سے قبل ٹریفک اپڈیٹس لازمی چیک کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed