پاکستان ٹی بی سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا

عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں تقریبا 1.23 ملین افراد تپ دق (ٹی بی) کے باعث ہلاک ہوئے اور تقریبا 10.7 ملین نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے صرف آٹھ ممالک نے مجموعی عالمی کیسز کا دو تہائی حصہ بنایا، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تپ دق کے کیسز کا عالمی حصہ تقریبا 6.3 فیصد ہے، دیگر ممالک میں بھارت، انڈونیشیا، فلپائن، چین، نائیجیریا، کانگو جمہوریہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ان ممالک میں بھارت (تقریبا 25 فیصد) ، انڈونیشیا 10 فیصد ، فلپائن 6.8 فیصد ، چین 6.5 فیصد ، پاکستان 6.3 فیصد ۔ نائیجیریا 4.8 فیصد ۔ کانگو جمہوریہ 3.9 فیصد ۔ بنگلہ دیش 3.6 فیصد شامل ہیں ۔ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ ٹی بی ایک قابلِ علاج اور روک تھام کی جانے والی بیماری ہے، لیکن غربت، غذائی قلت، ایچ آئی وی، ذیابیطس، تمباکو نوشی اور الکحل کے استعمال جیسے عوامل اس کے پھیلا کو تیز کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بروقت تشخیص، موثر علاج اور عوامی آگاہی کے ذریعے اس بیماری کے پھیلائو کو قابو میں لایا جا سکتا ہے، اور یہ اقدام عالمی سطح پر صحت کے اہداف کے حصول کیلئے ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed