وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور، کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو قومی سطح پر موثر نمائندگی دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے دانیال احمد پراچہ کو خیبرپختونخوا کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیاہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں میں ان تقرریوں کو ایک مثبت اور تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دانیال احمد پراچہ، صوبے میں نوجوانوں کے مسائل، تجاویز اور نوجوانوں کے مفادات کے تحفظ، پالیسی سازی میں ان کی شمولیت اور حکومتی اقدامات کو نوجوانوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔دانیال احمد پراچہ کی خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی سیاسی تربیت کیلئے مختلف فورمز فراہم کر رہا ہے اور اپنی آواز بھی بلند کرتا ہیں۔ ان کی تقرری نوجوان طبقے کے لیے ایک حوصلہ افزا اور مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جس سے نوجوانوں کو حکومتی سطح پر نمائندگی کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور نوجوانوں قیادت نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اور عملی اقدامات پہلے سے بھی کر رہا ہوں اور اب مزید دلجوئی کے ساتھ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے احساسات اور چیلنجز کو بخوبی حکومتی سطح پر مثر انداز میں اجاگر کروں۔ تمام ادارے نوٹ فرمائیں۔







