پشاور’ موٹر سائیکل سوار خاتون نے راہ چلتے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا

پشاور شہر میں سنیچرز کے خلاف پولیس کی کارروائیوں اور متعدد "ہاف فرائ” و "فل فرائ” واقعات کے بعد اب سنیچرز کے ایک نئے رُخ نے عوام اور پولیس دونوں کو حیران کر دیا ہے۔ پشاور کے ایک سرکل کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون نے راہ چلتے نوجوان سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیا۔یہ واقعہ اُس علاقے میں پیش آیا جہاں ہر وقت سیکیورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ پولیس مرد سنیچرز کے بعد خاتون سنیچرز کے خلاف کس نوعیت کی قانونی کارروائی کرے گی — یہ خود پولیس کے لیے ایک نیا امتحان بن چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed