بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی حال ہی میں مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی تقریب میں شریک ہوئیں، اس دوران ان کے پاس قیمتی ہرمیس بیگ بھی موجود تھا، جو سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قیمتی بیگ میں 3,025قدرتی ہیرے جڑے ہوئے ہیں، جن کا مجموعی وزن 111.09قیراط ہے۔ اس بیگ کو مشہور فرانسیسی ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تخلیق کیا ہے جو ہرمیس کے فائن جیولری ڈویژن کے تخلیقی سربراہ ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ یہ بیگ عام ہینڈ بیگ کی بجائے بریسلٹ کی شکل میں تخلیق کیا گیا ہے، جس کی ٹاپ فلیپ مگرمچھ کی کھال سے ملتی ہے، جبکہ ہینڈلز اور تالا ہیروں سے مزین ہیں۔ اس منفرد بیگ کو دنیا کے خوبصورت ترین ہینڈ بیگز میں شمار کیا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے پاس قیمتی ہرمیس بیگ کی مالیت تقریبا 20 لاکھ امریکی ڈالر (تقریبا 17 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد)ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ تقریب 12 اکتوبر کو ممبئی میں منیش ملہوترا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی تھی، جس میں فلمی اور کاروباری دنیا کی نامور شخصیات بھی شریک ہوئی تھیں، نیتا امبانی کے ساتھ رادھیکا مرچنٹ اور شلوکا مہتا بھی موجود تھیں۔اس سے قبل 2024 میں نیتا امبانی کے پاپ کارن بیگ نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی تھی، بہترین اور منفرد پاپ کارن بیگ پیرس کے لگژری لیبل کے ونٹر فال کی 2024 کی کلیکشن تھا، جسے چینل نے ڈیزائن کیا تھا اور مبینہ طور پر اس کی قیمت 24 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔







