خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمدسہیل آفریدی نے گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں اپنے عہدے کاحلف لے لیا،گورنرنے محمدسہیل آفریدی سے بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اُن کے عہدے کا حلف لیا۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی،سابق گورنر شاہ فرمان، اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی،پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنیداکبر،مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواشہاب علی شاہ،آئی جی پولیس ذوالفقار حمید، کمشنرپشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان ،سیاسی و سماجی شخصیات نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جو مسلسل نعرے بازی کررہے تھے،محکمہ انتظامی امور نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بطور وزیراعلیٰ اعلامیہ جاری کردیا، سہیل آفریدی کو آئین کے آرٹیکل 130کے تحت بطور وزیراعلیٰ کام شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی







