کرم کوئلہ کان حادثہ ‘ 6 مزدور جاں بحق ‘ لاشیں نکال لی گئیں

شانگلہ (آفتاب حسین سے)

کرم کے کوئلہ کان میں حادثہ ،شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور جان بحق ہوگئے، ڈیڈباڈیزکی ریکوری کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ گزشتہ روز ضلع کرم میں واقع یاستہ طورہ واڑی کی ایک کوئلہ کان میں مزدورکام کررہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی اور اس میں کام کرنے والے چھ مزدور پھنس گئے۔ ان مزدوروں میں سے پانچ کا تعلق ضلع شانگلہ کے تحصیل پورن سے ہیں جبکہ ایک مزدور کا تعلق ضلع سوات سے بتایا جارہاہیں۔شانگلہ کے جان بحق ہونے والوں میں تاج اللہ ولد سلطانے سکنہ اشارکوٹ پورن،زیور الرحمن و لد عبداللہ سکنہ اشاڑکوٹ پورن،شوکت ولد طوطا سکنہ اشارکوٹ پورن،ناز اللہ ولد اعتبار گل سکنہ لنڈی پورن،جان محمد ولد گل صدبر سکنہ اشارکوٹ پورن شامل ہیں،جان بحق ہونے والوں میں زیور الرحمن و لد عبداللہ سکنہ اشاڑکوٹ پورن کی نعش کو ملبے سے نکال لیاگیا ہیں جبکہ اور پانچ بندوں کی ریکوری کیلئے ریسکیو اپریشن جاری ہیں ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکاروں اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے سے مزدور اندر پھنس تھے جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہیں۔ریسکیو ، مقامی رضاکاروں اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے جان بحق مزدوروں کی نعشوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم کان کی گہرائی اور پانی بھرجانے کی خطرناک حالات کے باعث آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔جان بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ اور مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔شانگلہ پورن جیسے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزدور رزق حلال کی کمائیکے لیے دور دراز علاقوں میں جا کر خطرناک حالات میں محنت کرتے ہیں، مگر ان کی زندگی اور تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا فقدان واضح طور پر محسوس کیا جا رہا ہیں۔حکام کی جانب سے ابھی تک مزدوروں کی حالت کے بارے میں کوئی تصدیق شدہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed