چین میں 82سالہ خاتون کمر درر سے نجات حاصل کرنے کیلئے8 زندہ مینڈک نگل گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاق چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو کی رہائشی ژانگ نامی خاتون نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں ہونے والی تکلیف سے نجات حاصل کرنے کیلئے زندہ مینڈک کھا لئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ بدقسمتی سے اس غیر روایتی طریقہ علاج کی وجہ سے خاتون کے پیٹ میں شدید درد ہوا اور خاتون کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ خاتون کے بیٹے نے ڈاکٹر کو بتایا کہ میری ماں نے 8زندہ مینڈک کھا لئے ہیں اور اب تیز درد کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق معمر خاتون طویل عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھیں اور انہوں نے اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایسا طریقہ اپنایا جس کا اب تک میڈیکل سائنس میں کوئی ثبوت موجود نہیں جس کی وجہ سے انہیں پہلے سے بھی زیادہ تکلیف برداشت کرنا پڑی۔ 8زندہ مینڈک نگل جانے کے بعد ان کا ہاضمہ اتنی بری طرح متاثر ہوگیا کہ وہ چلنے سے بھی قاصر ہوگئیں۔ ڈاکٹرز نے خاتون کا معائنہ کیا تو آکسیفیل خلیات میں اضافہ پایا جو کئی بیماریوں جیسے کہ پیراسائیٹک انفیکشن اور خون کی خرابی کی نشاندہی کرتا ہے۔







