جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس ‘ اسد قیصر کو فوری گرفتار کرنیکاحکم

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی، شبلی فراز اور اسد عمر کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کر لیں، عدالت نے مزید کارروائی کے لئیکیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed