افغانستان کے پاسپورٹ پر بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کے بارے میں رپورٹس مرتب کر لی ہے ان افراد کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی قومی کارڈز پاسپورٹ ان کی فیملی کے پاسپورٹ اور قومی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مختلف قبائلی علاقہ جات مختلف بندوبستی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف اوقات کار میں افغان پاسپورٹ حاصل کر کے بیرونی ممالک جا چکے ہیں ایسی پاکستانی شہریوں کے بارے میں جانچ پڑتال کا عمل مختلف قومی اداروں نے شروع کی ہے ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے ایسے افراد کے والدین کو نوٹسز بھی جاری کرتے ہوئے انہیں تحقیقات کے لیے طلب کر لیے ہے جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کی پاکستانی پاسپورٹ اور قومی کارڈز بلاک کر دیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق ایسے افراد جو کہ مختلف سابقہ اوقات میں افغان پاسپورٹ پر بیرونی ممالک جا چکے ہیں ان کی جانچ پڑتال کے حوالے سے مختلف علاقوں میں سروے کا کام شروع کر دیا ہے۔







