پشاور کے علاقے تہکال پایاں محلہ داؤد زئی میں دوستی ختم کرنے پر ایک دوست نے دوسرے دوست کو بیٹھک کے اندر گولی مار کر قتل کر دیا ۔ مقتول 25سالہ شہریار خان ولد مستری خان سکنہ تنگی شیرپاؤ حال تہکال پایاں دوست زاہد کے بیٹھک میں گیا تھا کہ زاہد خان نے گولی ماردی مدعی مقدمہ عادل خان کے مطابق قتل کی وجہ عداوت انکے بھائی مقتول شہریار اور ملزم زاہد خان کے مابین دوستانہ تعلقات ختم کرنے کا تنازعہ تھا ابتدائی طور پر ملزم زاہد نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تاہم تہکال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نعمان خان نے واقعے میں ملوث ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ اور انکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر دیا







