سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تجویز صوبائی حکومت کو دے دی گئی ہے اہم حساس ترین صوبائی محکموں اور حساس دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے دفتری حدود کے اندر ویڈیو بنانے یا اپنا ٹک ٹاک بنانے یا دیگر اہم حساس مقامات کے اندر ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز دی گئی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد اہم حساس مقامات کے اندر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی سرکاری ملازمین کی ٹک ٹاک بنانے پر بھی پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر منتقل ہو چکی ہے اپنی سرگرمیاں اور حکومت خلاف سرگرمیاں سوشل میڈیا کا استعمال کے علاوہ اہم حساس مقامات کے اندر کی ویڈیوز بھی ریلیز کر رہی ہیں جس پر حکومتی اداروں نے اپنی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔







