تھانہ کالام کے حدود میں جائیداد کے تنازعہ دو فریقین کا ایک دوسرے پر فائرنگ ۔ واقع کا اطلاع ملتی ہی ڈی ایس پی سرکل بحرین جہانزیب خان نے ایس ایچ او تھانہ کالام علی بادشاہ و پولیس جوانوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ۔ ایس ایچ او تھانہ کالام نے پولیس جوانوں کے ہمراہ موقع پر دونوں فریقین سے 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں فریق اول سے اکرام شاہ ولد صمد خان ، روزی خان ولد گجر خان ، ملک امان ولد صمد خان ، ھاروت ولد امیر خان، عبد الکریم ولد محمود خان ، مصیر خان ولد امیر باچا ساکنان بر مٹلی مٹلتان شامل ہیں۔ جبکہ فریق دوم سے بخت روان ولد عمر خان ، حبیب خان ولد انزا خان ، زید ولد عمر خان ساکنان چراٹ مٹلتان شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فریق اول سے میر عالم ولد صمد خان جبکہ فریق دوم سے قاسم خان ولد مرزا خان ساکن مٹلتان سے ہوئی۔ وقوعہ میں ملوث نصیر زادہ ولد گل شیر ، عبد المجید ولد حماد خان ساکنان بر مٹلی مٹلتان ، زید ولد عمر خان ، شاہی ملک ولد انزا خان ، محمد حسین ولد ایوب خان کے گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں اور جائیداد کے تنازعہ پر دونوں فریقین کے مابین فائرنگ کی واقعہ رونما ہوا۔ تھانہ کالام پولیس نے جرم 302-324-148-149 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔







