پشاور کے علاقہ ریگی میں ایف سی کے اہلکار کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ، پولیس نے مقتول کی بیوی کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ریگی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے یک ہفتہ قبل ریگی قبرستان میں قتل ہونے والے ایف سی اہلکار کے اندھا قتل کا معمہ حل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں مقتول کی بیوی مسما (ث )اور قریبی رشتہ عدنان ملوث نکلے ،ملزمان کے مابین دوستانہ تعلقات تھے جنہوں نے منصوبہ بندی کے تحت مقتول محمد امجد کو تھانہ ریگی کی حدود میں واقعہ قبرستان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اصل حقائق بیان کرتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف کیا جبکہ ملزم عدنان نے شواہد کو ختم کرنے کی خاطر آلہ قتل پستول اور ہیلمٹ بھیجنے جبکہ موٹرسائیکل کو دریا کابل میں پھینکنے کا انکشاف بھی کرلیا اور واقعہ کو دوستانہ تعلقات کا شاخسانہ قرار دیا۔
پولیس نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پستول اور ہلمٹ بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ موٹر سائیکل دریا سے نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف سی اہلکار کے اندھے قتل میں بیوی قریبی رشتہ دار سمیت گرفتار







