پشاور دو گھنٹے کی بارش میں ڈوب گیا، نکاسی آب کا نظام ناکام

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے دارالحکومت بارش کے بعد پشاور پانی میں ڈوب گیا، نکاس آب کا نظام درہم برہم، علی الصبح بارش سے موسم تو خوشگوار ہو گیا، لیکن اس دو گھنٹے کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، بارش کا پانی نالوں میں بھر جانے سے گندگی ابل کر سڑکوں پر آ گئی، جبکہ دوسری طرف سڑکیں جھیل بن گئیں، شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا، جس کی وجہ سے پھولوں اور خوشبووں کا شہر پشاور پانی میں ڈوب گیا، الرٹ کے باوجود نالوں کی صفائی نہ ہو سکی، نتیجہ یہ کہ تاریخی اور مصروف بازاروں میں سڑکیں دریاؤں اور گلیاں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ صدر بازار سمیت مرکزی مقامات پر پانی کھڑا ہو گیا، شہری دن بھر پانی میں پھنسے رہے جبکہ عوامی نمائندے صرف فوٹو سیشن کے بعد منظر سے غائب ہوگئے۔

ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا لیکن شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔ پشاور کے مرکزی علاقے صدر بازار ، ہشتنگری اور دیگر آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر گیا، گاڑیوں کا گزر مشکل اور پیدل آ نے جانے والوں کو شیدید ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔ڈبلیو ایس ایس پی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی نکاس آب کے ناقص انتظام اور کارکردگی اس دو گھنٹے کی بارش نے کھول کر رکھ دی، بارش کا پانی اس دوران بازاروں سے ہوتا ہوا گھروں میں داخل ہو گیا، جبکہ اس دوران عملہ صفائی اپنے تئیں سڑکوں اور گلی محلوں میں گھڑے پانی کو نکالنے میں مصروف ہے لیکن اب تک کی ان کی کارکردگی حکومت سمیت عوام پر بھی آشکار ہو گئی۔ اس موقع پر شہریوں نے شکوہ کیا کہ تمام ادارے صرف کاغذوں اور دعووں تک محدود ہے، بارش آتے ہی پشاور جل تھل ایک ہو جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed