چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بحریہ ٹائو ن کی جائیدادوں کی نیلامی کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔سپریم کورٹ میں بحریہ ٹائون کی جائیداد نیلامی کے کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کیس پرانے بینچ کو بھجواتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے۔بحریہ ٹائون کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے، تفصیلی فیصلے پر بحریہ ٹائون کی طرف سے اضافی معروضات جمع کرائوں گا، جس پر عدالت نے اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔







