حارث رئوف کا انڈونیشین بچے والا جشن وائرل

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جہاں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی، وہیں فاسٹ بولر حارث رئوف کی جانب سے انڈونیشین بچے کے انداز میں وکٹ لینے کے بعد منایا گیا جشن سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی ۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دی، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔پاکستان کے لیے یہ جیت اہم تھی، لیکن فاسٹ بولر حارث رئوف کی جانب سے وکٹ لینے کے بعد کیے گئے دلچسپ جشن نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔یہ واقعہ پانچویں اوور میں پیش آیا جب حارث رئوف نے ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر جیول اینڈریو کو 24 رنز پر آئوٹ کیا، اینڈریو اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کر چکے تھے اور وکٹ گرنے کے بعد انہیں پویلین لوٹنا پڑا۔وکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے حارث رف نے سوشل میڈیا پر وائرل فارمنگ اورا انداز میں جشن منایا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔گزشتہ ماہ انڈونیشیا کے ایک بچے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی، جس نے کشتی ریس کے دوران اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک منفرد ڈانس کیا تھا، جسے اورا فارمنگ کا نام دیا گیا تھا۔یہ ڈانس دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا اور کئی معروف شخصیات نے بھی اس ٹرینڈ کو اپنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed