وفاق خیبرپختونخوامیںگورنر راج لگانے کا شوق پورا کرلے ‘شفیع اللہ

زیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع اللہ جان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وفاقی حکومت جب بھی صوبہ خیبرپختونخوامیںگورنر راج لگانا چاہے اپنایہ شوق پورا کرلے لیکن وہ جب تک زندہ ہیں عمران خان کا ساتھ دیں گے،عمران خان کی رہائی پاکستان تحریک انصاف ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کی ترجیح ہے، پچھلے انتخابات میں عمران خان کے نام پر ووٹ ملے لیکن ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔وہ گزشتہ روز کوہاٹ کے نواحی علاقہ میٹھاخان میں وزیراعلیٰ کے مجوزہ جلسہ کے سلسلہ میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت نے عمران خان کی فیملی کو منگل اور وکلاء کو جیل میں ان سے ملاقات کا حکم دیا ہے لیکن حکومت عدالت کا حکم نہیں مانتی اور نہ ہی آئین و قانون مانتی ہے بلکہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے اوراجازت نہیں دے کر ڈرامہ بازی کررہی ہے۔ان حالات میں آئین اور قانون کے دائرے میں پرامن احتجاج کرنا ہمار حق ہے اوراگر قوم نکلی تو پھر کچھ بھی نہیں بچے گا۔وفاقی حکومت صوبہ کے عوام کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کررہی۔ خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کا ذکرکرتے ہوئے شفیع جان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے تمام مرکزی و صوبائی رہنما وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ پوری طرح متحد ہیں اور پارٹی میںکوئی گروپ بندی نہیں۔ سہیل آفریدی ساڑھے چار کروڑووٹروں کا منتخب نمائندہ ہے اور بہترین طرز حکمرانی کررہا ہے۔ کل بروز اتوار کوہاٹ میں وزیراعلیٰ کے مجوزہ جلسہ کی بابت انہوں نے کہا کہ کوہاٹ پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اوریہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا جس میں کوہاٹ ڈویژن کے تمام اضلاع کے کونے کونے سے غیرت مند لوگ شرکت کریں گے اور جلسہ عام کو کامیاب بنائیں گے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں اتوار کو بڑا عوامی جلسہ ہوگا، جو تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات بے بنیاد اور جعلی ہیں، ایک شخص کے خوف نے حکمران طبقہ کے اوسان خطا ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں اتوار کو بڑا عوامی جلسہ ہوگا، جو کہ ہمیشہ سے پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ رہا ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی کوہاٹ جلسے سے اہم خطاب کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، وزیراعلی سہیل آفریدی گورننس کے ساتھ ساتھ پارٹی بیانیہ بھی مثر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed