معروف انائونسر شکیل ارشد انتقال کرگئے

ریڈیو پاکستان پشاور کے معروف انائونسر شکیل ارشد پشاور میں انتقال کرگئے ،انکی عمر 78سال تھی ،کافی عرصہ سے علیل تھے اور کسمپرسی کی زندگی بسر کررھے تھے ،انکی نرینہ اولاد نہیں تھی ،2صاحبزادیاں ہیں ،شکیل ارشد کا آبائی شہر چینوٹ ہے مگر وہ گزشتہ 60سال سے پشاور میں مقیم تھے ۔شکیل ارشد نہ صرف انائونسر بلکہ اداکار ،گلوکار اور ایک بہترین صداکار بھی تھے ،انکی وفات پر پشاور کے ثقافتی اور سماجی حلقوں نے رنج وغم کا اظہار کرتے ھوئے انکی مغفرت کی دعا کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed