پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں پشاور پریس ٹاپ میں خیبر یونین اف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت کے ایچ یو جے کے صدر کاشف الدین سید نے کی۔ تقریب کے اغاز میں اپنی ابتدائیہ کلمات میں کاشف الدین سید نے کہا کہ اج کا دن بہت اہم دن ہے کیونکہ اج سے 75 سال قبل پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کی بنیاد رکھی گئی اور اج 75 سال پورے ہو رہے ہیں اور اج ہم پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کی پلاٹینیم جوبلی منا رہے ہیں اور یہ پلاٹینیم جو بھی کا دورانیہ صحافیوں کی لازوال قربانیوں سے رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کئی بیشتر شہروں میں پاکستان فیڈرل اف یونین اف جرنلسٹس مختلف گروپوں میں تقسیم ہے لیکن شکر الحمدللہ پشاور میں خیبر یونین اف جنرلسٹس میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اور ہم سب اپنے صحافی بھائیوں کی خدمت کے لیے ایک صف میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا خیبر پختون خواہ صحافیوں نے ہر آمر اور جابر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا ہے اور اج کا صحافی بھی جمہوری دور ہونے کے باوجود مختلف قسم کی پابندیوں کا شکار ہے لیکن وہ اپنی اواز بلند کرنے سے نہیں ڈر رہا اور حق کی اواز بلند کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ ہو یا کوئی بھی ہم ہر دور میں ایسے حالات کا مقابلہ کر چکے ہیں اور ائندہ بھی کریں گے۔ لیکن قلم پر سودے بازی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اج اداروں سے سچ لکھنے پر کارکن صحافیوں کو فارغ کیا جا رہا ہے اور معاشی بدحالی کا ڈرامہ رچا کر تنخواہیں روکی جا رہی ہے اور کارکن صحافیوں کو ملک و ملت اور ہر شعبے میں اپنا بہترین کردار ادا کرنے کی سزا دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اج کے دن ہم پشاور، خیبر پختون خوا اور قبائلی اضلاع کہ ان تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ازادی صحافت کے لیے جام شہادت نوش کیا اور ازادی صحافت کے لیے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے۔ ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں تمام صحافی برادری کو پاکستان فیڈرل یونین اف جرلسٹ کی پلاٹینیم تقریبات کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور عہد کرتا ہوں کہ ہم کبھی بھی قلم پر سودے بازی نہیں کریں گے اور صحافی برادری کی خدمات کے لیے ائندہ بھی ہر میدان میں حاضر ہوں گے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس پریس کلب کے پریزیڈنٹ ہیں جس پر نادیدہ قوتوں نے خود کش حملہ کیا لیکن وہ اپنی اس مضموم حرکت میں ناکام رہے اور بدقسمتی سے اس میں ہمارے ساتھی نے جام شہادت نوش کی انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کی صحافی برادری کو وہ ایک طرف اج مبارک باد پیش کرتے ہیں تو دوسری طرف ازادی صحافت کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ صحافت دل کی اواز ہے اور اس دل کی اواز کو دبانے کے لیے کئی آمروں نے اسے دبانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے انہوں نے کہا کہ وہ اج کے دن صحافت کی ازادی کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ وہ صافوں کے ساتھ ہر میدان میں ازادی صحافت کے لیے موجود ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خیبر پختون خواہ سے جتنے صحافیوں نے ازادی صحافت کے لیے قربانی دی ہے اور شہادت پائی پوری دنیا میں اس کی تاریخ نہیں ملتی۔ اج سچ بولنے والوں کو سزا دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس کے خلاف ہم مزمت کریں گے اور اسے ختم ہونے نہیں دیں گے۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے طارق خان نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے اس وقت سے غیر اعلانیہ مارشل لا ہے اور صحافت پابند ثلاثہ ہے۔ مشہور بیوروکریٹ اور کالم نگار سید اختر علی شاہ نے کہا کہ 1977 میں مارشل لا میں بھی صحافت پر لانتہا سختیاں ائیں لیکن صحافی متحد تھے اور اج ہم ایک پھلتی پھولتی صافت کو دیکھ رہے ہیں۔ تقریب سے جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کے عبدالجلیل جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج تمام صحافیوں اور سیاست دانوں کی سیاست میں فرق ہے صحافت میں جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور سیاست دانوں کو صحافیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختون خواہ اسمبلی میں نو منتخب اقلیتی ایم پی اے بابا جی گورپال سنگھ نے کہا کہ صحافیوں کی قربانی کی بدولت اج ہم ایک چھت کے نیچے موجود ہے اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی کا سہرا بھی صحافیوں کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے تمام رکاوٹیں دور کر کے مذہبی اہم اہنگی پیدا کی۔ تقریب سے جے یو آئی کے سینٹر عطاالحق درویش، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ایوب شاہ، پولیٹیکل ایکٹیوسٹ انور زیب، صحافی عارف یوسف زئی، سید ذوالفقار علی شاہ، صحافی محمود جان بابر اور مرکزی پاکستان مسلم لیگ کہ صوبائی صدر یاور آفتاب نے بھی خطاب کیا۔







