ورلڈ ماس ریسلنگ’ اسامہ بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

پاکستانی ریسلر اسامہ بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگولیا میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔اسامہ بٹ نے قازقستان اور منگولیا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان کا کہنا ہے کہ اسامہ بٹ نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ روایتی کھیلوں میں پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے، ماس ریسلنگ میں سلور میڈل جیتنا کھیلوں کی تاریخ کا سنہری لمحہ ہے۔ اسامہ بٹ کی کامیابی نوجوان ریسلرز کے لیے روشن مثال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed