محمد ظاہر خان کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر باجوڑ آفس میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے تحت گزشتہ چھ ماہ کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں کا دوبارہ جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس آج منعقد ہوا۔ اجلاس میں DVEC کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی اور مہم کے مقاصد اور عمل درآمد کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ اسلام آباد کی منظوری سے 29 جنوری 2025کو چھ ماہ پر مشتمل ایک شیڈول جاری کیا جس کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، باجوڑ نے ووٹر آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں پہلا اجلاس فروری میں خواجہ سرائوں ، دوسرا اجلاس مارچ میں نوجوانوں ، تیسرا اجلاس اپریل میں خصوصی افراد،چوتھا اجلاس مئی میں خواتین اور چھٹا اجلا س جون میں طلبا کے لئے منعقد کیا گیا۔اجلاس میں تمام مہمات کا دوبارہ تفصیلی جائزہ لیا گیااور کمیٹی کے تمام ممبران نے تجاوازت پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر ضلعی الیکشن کمشنر نے تمام شرکاکا شکریہ ادا کیا۔







