سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 324ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3200روپے کے اضافے سے 3لاکھ 54ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 744روپے بڑھ کر 3لاکھ 4ہزار 098روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کے اضافے سے 3ہزار 851روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8روپے کے اضافے سے 3ہزار 301روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed