مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع واپس لے لیا، اس کے ساتھ ہی عوامی نیشنل پارٹی کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی، اور ساتھ ہی سننے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی جانب سے دائر کی گئی اسی نوعیت کی درخواست بھی واپس لے لی گئی، کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہی معاملہ زیر سماعت ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق اے این پی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سماعت کرے۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کی موجودگی کے باعث واپس لینا چاہتے ہیں، عدالت نے پی ٹی آئی پی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا
مخصوص نشستوں کے حوالے سے امتناع واپس لے لیا







