پی ٹی آئی حکومت بچانے کیلئے متحرک،مولانا فضل الرحمن سے رابطہ

مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا کی حکومت کو گرانے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت بچانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے، اس نے مولانا فضل الرحمان سے حکومت نہ گرانے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ صوبائی حکومت گرانے کے عمل میں شامل نہ ہوں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی نے تحریک انصاف کو کے پی حکومت گرانے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق مولانا نے جواب دیا کہ انھیں کے پی حکومت گرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، پی ٹی آئی صوبے میں گورننس پر توجہ دے، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے پی ٹی آئی رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا نے کہا موجودہ اسمبلیاں بشمول کے پی حقیقی مینڈیٹ کی حامل نہیں ہیں، تاہم وفاق یا صوبائی حکومت میں آنے میں کوئی دلچسپی نہیں، صاف شفاف غیر جانب دارانہ نئے انتخابات ہونے چاہئیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کے پی میں امن و امان، کرپشن اور گورننس کی بری صورت حال ہے، پی ٹی آئی کو خود صوبے کے حالات دیکھ کر دانش مندانہ فیصلے کرنے چاہئیں۔کامران مرتضی نے کہا پی ٹی آئی کے دوستوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے، پی ٹی آئی سے متعلق الگ اور گنڈاپور سے متعلق الگ انداز میں بات ہوگی، علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمان سے متعلق نازیبا گفتگو کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed