مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دریائے سوات واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔بیرسٹر سیف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے نام پیغام میں کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے،ہمیں افسوس ہے، سوات واقعہ پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جس دن یہ افسوناک واقعہ ہوا اسی دن دریائے سوات سے 80لوگوں کو بچایا گیا۔ دریائیسوات کئی 100 کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔بیرسٹر سیف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں پیش آئے واقعے پر استعفے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلی سندھ اور بلاول کو استعفی دینا چاہیے، پاک پتن کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی ہلاکت پر مریم نواز استعفی دیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آرہے، وہ اپنیصحت کے شعبے پر توجہ دیں۔







