باجوڑ: فائرنگ واقعہ کے دوران پولیس اہلکار شہید

ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند میں فائرنگ واقعہ کے دوران پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند میں تھانہ عمرے کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باجوڑ پولیس کا اہلکار باچا سکنہ غاخی لوئی ماموند شہید ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار باچا اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا، ارتکاب جرم کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند میں فائرنگ واقعہ کے دوران پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed