ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج مہمند نصرت یاسمین نے اقدام قتل کے الز ام میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت اور ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیاگیا، ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی سلیم رضاصافی ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم شہزاد گل پر الزام ہے کہ اس نے تین جون 2022کو تھانہ لکڑوکی حدود میںاپنے بھائی وزیر خان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیاتھا،جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا، جس کے بعد ملزم کاٹرائل شروع ہوا، عدالت نے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر ناکافی شواہد اور عدم ثبوت کی بناء پر ملزم کو بری کردیا۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00