خیبرپختونخوا ڈاکٹر کونسل نے پروفیشنل ٹیکس مسترد کر دیا اور اس کیساتھ ہی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
خیبر پختونخوا پاکستان ڈاکٹر کونسل کے صدر ڈاکٹر ماجد نے پشاور پریس کلب میں پیپلز ڈاکٹر فورم کے ڈاکٹر جانباز افریدی، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر عادل، ملگری ڈاکٹران کے ڈاکٹر وسیم اور دیگر ڈاکٹر تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے ڈاکٹر ز پر جو ظالمانہ پروفیشنل ٹیکس عائد کیا گیاہے، خیبر پختونخواڈاکٹرکونسل اس کو مسترد کرتی ہے۔
صدر خیبرپختون خوا ڈاکٹر کونسل ڈاکٹر ماجد نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تمام ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھائی جائیں، ہیلتھ کیئر کمیشن کو بہتر بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ صوبے سے عطائیت کا خاتمہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ایم ٹی ائیز کا اڈٹ کیا جائے اور اڈٹ رپورٹ پبلک بھی کی جائے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے 22 اسسٹنٹ پروفیسرز کی برطرفی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ڈرگ سیلز لائسنس کے نام پر ڈاکٹر ز کو ہراساں نہ کیا جائے۔
ڈاکٹر ماجد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے جابز کی تشہیر کی جائے اور پھر نئے ڈاکٹر لیے جائیں، اس موقع پر انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پورے صوبے میں احتجاج کریں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے جو 3 رکنی کمیٹی بنادی گئ ہے جو حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی اور جو کارروائیاں شروع کی گئ ہیں، ان کو فوری بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے، جن ایم ٹی آئز کے فئانس ڈائریکٹرز اور اکانٹنٹ احوال خیبر پختونخوا کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے تنخواہوں سے کٹوتی کا لیٹر جاری کیا گیا ہے، اس کو فی الفور واپس لیا جائے۔
ڈاکٹر ماجد نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تمام ڈاکٹر از بشمول ہاؤس آفیسرز، ٹرینی میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل افیسرز کی تنخواہیں بڑھائِی جائیں اور رجسٹریشن کے نام پر ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے ڈاکٹروں پر جو بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں، ان کو فی الفور ختم کیا جائے، اور ڈاکٹر کو اعتماد میں لے کر اس کیلئے مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے۔
ڈاکٹر ماجد نے کہا اس کے ساتھ ساتھ جو ڈرگ سیلز لائسنس کے نام پر ڈاکٹر ز کو ہراساں کیا جارہا ہے اس کو فی الفور بند کیا جائے اور اس حوالے سے ڈاکٹر ز نے عدالت سے فیصلہ کیا ہے اس کو لاگو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 کے بعد سے اب تک پبلک سروس کمیشن کی طرف سے کو بھی جاب تشہیر نہیں کی گئی، جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔
ڈاکٹر ماجد نے کہا ایم ٹی آر ہسپتالوں میں تقرریوں میں جو میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور اقربا پروری کو نبھایا جارہا ہے، اس کو فوری روکا جائے اور تقرریوں میں میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے۔ انڈیپینڈنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے حوالے سے چیف سیکرٹری کی جانب سے جو اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اس کی ڈاکٹرز کی پروموشن کارکردگی کی بنیاد پر کر دی گئی ہے، اس پر ڈاکٹرز کمیونٹی کو شدید تحفظات ہیں، اس کو ختم کر دیا جائے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا ڈاکٹر کونسل نے پروفیشنل ٹیکس مسترد کر دیا اور اس کیساتھ ہی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
پشاور،پروفیشنل ٹیکس مسترد کرتے ہیں، خیبرپختونخوا ڈاکٹر کونسل






