بلیوں کو دودھ ہرگز نہ پلائیں

اگرچہ یہ بات سننے میں ناقابلِ یقین لگتی ہے لیکن یہ بات بالکل درست ہے کہ بالغ بلیوں کو ہرگز دودھ نہیں پلانا چاہیے، خاص طور پر گائے کا دودھ۔

اگرچہ ہم روز مرہ کے تجربات میں یا فلموں اور کہانیوں میں دیکھتے ہیں کہ اکثر بلیوں کو دودھ پیتے دکھایا جاتا ہے لیکن حقیقت اس سے بہت مختلف ہے۔کیوں بلیوں کو دودھ نہیں پلانا چاہیے؟

1. لیکٹوز سے عدم برداشت (Lactose Intolerance)زیادہ تر بالغ بلیوں میں لیکٹوز (Lactose) ہضم کرنے والا لیکٹیز انزائم نہیں ہوتا یا کم یا نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے دودھ ہضم نہیں ہوتا اور وہ بیمار ہو سکتی ہیں

۔2. بدہضمی اور اسہالگائے کا دودھ پینے سے بلی کو گیس، اسہال، قے اور معدے میں درد جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

3. غذائیت کی کمیدودھ میں وہ تمام غذائیت نہیں ہوتی جو بلی کو صحت مند رکھنے کے لیے چاہیے، خاص طور پر ٹورین (Taurine) جیسا ضروری امائنو ایسڈ جو بلیوں کے لیے بہت اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر