ملک بھر کی طرح یوم تکبیر کے حوالے سے گورنمنٹ سنٹینیل ہائی سکول بٹگرام میں بھی ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد طلباء نے قومی ترانہ، ملی نغمے اور نعتیں پیش کیں اور تقاریرکے ذریعے یوم تکبیر کی اہمیت کو اجاگر کیااور پاکستان کی روئے زمین پر پہلی اسلامی اور ساتویں بین الاقوامی ایٹمی سپر پاور کے طور پر منفرد حیثیت حاصل کرنے پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بٹگرام ضیاء الرحمان سعید نے کہا کہ اس دن نے جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کے عدم توازن کا بھرپور جواب دیا جو ہمارے کٹر دشمن بھارت نے پیدا کیا تھا۔

ایٹمی تجربات کر کے پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کو پوری دنیا کے لیے ناقابل تسخیر اور طاقتور ثابت کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ناقابل تسخیریت کو پوری دنیا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ لڑائی میں واضح انداز سے دیکھا جہاں ایک دشمن ملک بھارت جس کے انسانی اور فوجی وسائل پاکستان کے مقابلے میں کافی زیادہ تھے مگر پھر بھی وہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور پوا







