بیرسٹر ڈاکٹرسیف کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد میران شاہ روانہ

خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد میران شاہ روانہ ہو گیا ہے، جو بعد ازاں بنوں کا دورہ بھی کرے گا۔ وفد میں چیف سیکرٹری، آئی جی خیبرپختونخوا ذولفقار حمید بھی شامل ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفد جی او سی 7 ڈویژن اور قبائلی مشران کے ساتھ ملاقات کرے گا، جبکہ سیکورٹی معاملات کے حوالے سے دیگر اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، اس کے بعد وفد واپسی پر بنوں کا دورہ بھی کریگا، اور اہم وہاں بھی اہم ملاقاتیں کی جائیںگی۔
بعد ازاں وفد بنوں میں اقوام ، جانی خیل قبائل، وزیر مشران سے کمشنر آفس میں جرگہ کریگا، جرگہ میں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed