ملک بھر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترحصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی توقع ہے جبکہ لاہور میں گزشتہ ہفتہ سے جاری گرمی کی شدت میں کمی آگئی، شہرمیں صبح سویرے تیزگرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،گزشتہ روز آنے والی آندھی و طوفان سے مختلف اضلاع میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔اسلام آباد میں تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور سرگودھا میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ خوشاب، منڈی بہا الدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ، نور پور تھل اور بھکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کرم خیبر، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed