پشاور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ۔ یہ فیصلہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس ڈاکٹر خورشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کے بعد سنایا۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موفف اختیار کیا کہ شیخ وقاص کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ عدالتوں میں پیش ہو سکیں۔ وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے مکل کو گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ باہم مشاورت کے بعد ضمانت کی مدت اور دیگر شرائط سے متعلق تفصیلات جاری کی جائیں گی۔پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی جانب سے یہ اقدام حالیہ دنوں میں پارٹی رہنمائوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed