سرکاری غیر سرکاری تعلیمی اداروں زیر تعلیم افغان مہاجرین بچوں کو سکول چھوڑنے کے نو ٹسز رواں ہفتے سے جاری کرنا شروع کردیئے جائیں گے،سرکاری وغیرہ سرکاری تعلیمی اداروں میں افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افغان بچوں کی تفصیلات پہلے ہی سے اکٹھی کی گئی ہے فقیر آباد،اتحاد کالونی،پشاور بورڈ کے مختلف علاقوںکوہاٹ روڈ،رنگ روڈحیات آبادبشیر آبادافغان کالونی زریاب کالونی غریب آباد۔دوران پور یونیورسٹی روڈزرگر آبادیکہ توت سمیت شہر کے مختلف علاقوں کی پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم افغان بچوں اور بچیوں اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز دینے کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا جس میں ان سے کہا جائے گا کہ 31 مارچ سے قبل تعلیمی اداروں کو چھوڑ دیں۔







