جرمن تنظیم گیزکی سربراہ ہیڈی نے بلیو ڈے کو منانے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ گرلز کیمپس کا دورہ کیا، اس موقع پر انکے ساتھ زمونگ کور کی ڈائریکٹر نجم سحراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناہید بلال بھی موجود تھے، ہیڈی بچوںکے ساتھ تصاویر بنائی جبکہ بچوں میں تحائف اور فوڈ پیک تقسیم کرتے ہوئے ماحول کو خوشی اور ہنسی سے بھر دیا۔ طلباء کی اسٹیج پرفارمنس کو بھی خوب سراہا، اس نے طلبا ، عملے اور انتظامیہ کی زمونگ کور کیلئے کئے گئے انتظامات کو بھی خوب سہراتے ہوئے انکی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مستبقل میں بھی اس کو اسی طرح برقرار رکھنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ گرلز کیمپس کی ہر قسم کی ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ۔







