وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس اختر حیات کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ گریڈ 21کے ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی پولیس تعینات کر دیا ہے آئی جی کی تبدیلی کے بعد صوبے میں بعض اہم ترین اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیوں کے امکانات ہیں صوبائی حکومت نے آئی جی پولیس اختر حیات گنڈاپور اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کی سفارشات تقریبا ً10مہینے قبل وفاقی حکومت کو کی تھیں گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21کے ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی پولیس تعینات کر دیا ہے ،ذوالفقار حمید سی سی پی او لاہور سمیت مختلف عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں جبکہ اختر حیات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ،ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔







