نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ‘خیبر پختونخوا کے کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور میں جاری نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کے تمام کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے‘جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں بیڈمنٹن نیشنل چیمپئن شپ میں ملک بھر سے انڈر15،17،19تین کیٹیگریز میں 250 سے زائدبوائز اینڈ گرلز کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ کے پی کے انڈر 15 سنگل سیمی فا ئننل میں عبدالحسیب خان نے دانش پنجاب کو ، ریان خان نے زین صبہانی پنجاب کو ہرا دیا۔ انڈر 17 سنگل سیمی فائنل میں حمداللہ خلیل نے کے پی کے نجب الثاقب کو ہرا دیا۔ تاریخ میں پہلی دفعہ کے پی کے تمام انڈر 19 کھلاڑی سیمی فائنل میںپہنچے۔ ڈبل کوارٹر فائنل میں کے پی کے محمد زید اور نجب الثاقب نے عبداللہ گجر اور حیسن پنجاب ‘دوسرے کوارٹر فائنل میں قاری عمر اورحاشر نے ساوال شفیق اورجنید پنجاب کو شکست دی تیسرے ڈبل کوارٹر فائنل میں فہد احمد اور حمد اللہ نے حمزہ وسیم اور زین العابدین پنجاب کو ہرایا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں کے پی کے تیمور خان اور عبدالحسیب خان نے شہزاد اورعباد کو ہرا دیا۔ اس موقع پر کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی‘ سیکرٹری امجد خان ‘فنانس سیکرٹری سید صداقت شاہ اور کوچ حیات اللہ نے کھلاڑیوں کومبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فائنل میں بھی کے پی کے کھلاڑی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹرافیاں اپنے نام کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed