قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس میں صحافیوں پر حملہ

نوشہرہ میںقاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں خود ساختہ قوانین نافذکردیئے گئے ، پی آر او کی جانب سے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی گئی ،پرائیویٹ سکیورٹی سپروائزر نے شہری کی شکایت سننے پر صحافیوں پر حملہ آور ہو کر موبائل فون چھین لیئے سکیورٹی کمپنی کیخلاف تھانہ نوشہرہ کلاں میں آیف آئی آر کے لئے درخواست دائر کردی گئی ،درخواست میں آزادی صحافت پر حملہ کرنے اور ذاتی موبائل فون چھین کر نقصان پہنچانے اور ذاتی ڈیٹا دیکھنے اور اکائونٹ ایپس میں ہاتھ مارنے کے خلاف سپر وائزر سمیت دیگر سات سے آٹھ سکیورٹی اہلکاروں اور کمپنی کیخلاف کاروائی کی استدعا کردی گئی جبکہ سکیورٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ پی آر او کی جانب سے میڈیا کو کوریج سے روکنے اور موبائل فون چھیننے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ قاضی کمپلیکس میں علاج معالجے کی ناقص انتظامات اور آئے روز ہسپتال ڈاکٹروں کی غفلت سے مریضوں کی ہلاکتیں معمول بننے پر صحافیوں نے مختلف ایشو اجاگر کرنے پر کوریج کی تو ہسپتال سکیورٹی اہلکاروں سے صحافیوں کے ذاتی موبائل فون چھین لیئے اور ڈیٹا اور ریکارڈنگ ڈیلیٹ کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed