پی ٹی آئی میں اختلافات ‘پشاور سے 3عہدیدار مستعفی

24نومبر کے احتجاج سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)میں اندرونی اختلافات سامنے آگئے جس کے نتیجے میں پشاور کے تین عہدیدار مستعفی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق 24نومبر کے احتجاج سے قبل ہی پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے جس کے نتیجے میں ایک ہی روز میں پشاور سے پارٹی کے تین عہدیدار اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پشاورسٹی کے سینئر نائب صدر جان خالداورجنرل سیکرٹری تقدیرعلی عہدوں سے مستعفی ہوگئے جبکہ سینئر نائب صدرپشاورایسٹ ملک اسلم نے بھی اپنے عہدے استعفی دے دیا ۔ضلعی صدرنے مستعفی ہونے والے تینوں عہدیداروں کی جگہ پر مزید تعیناتیاں کردی ۔دوسری جانب عرفان سلیم نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلافا نہیں استعفے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ استعفے معمول کی بات ہے،ہم نے نئے لوگوں کو ذمہ داری بھی سونپ دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے اور اختلافات عہدوں کے تقسیم پر سامنے آئے ہیں، مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے میں ضلعی قیادت مصروف ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed