ریونیو شارٹ فال آئی ایم ایف کا حکومت سے ڈومور کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال کے سبب دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ایف بی آر کو درپیش ریونیو شارٹ فال کے باعث آئی ایم ایف نے اضافی ریونیو کیلئے حکومت سے اضافی اقدامات کا مطالبہ کردیا جبکہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کرکے کم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

 اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے ٹیکس اہداف میں ناکامی پر شارٹ فال پورا کرنے کے لیے مزید ریونیو اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئی ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست کی گئی تھی جسے آئی ایم ایف نے تسلیم نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر اضافی ریونیوکیلئے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں

بشکریہ ایکسپریس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed